ویڈیو: میک اپ کا سامان واپس نہ کرنے پر خواتین کا سکھ دکاندار پر تشدد

ویڈیو: میک اپ کا سامان واپس نہ کرنے پر خواتین کا سکھ دکاندار پر تشدد
کیپشن: Video: Women torture Sikh shopkeeper for not returning make-up supplies

ایک نیوز نیوز: شاہ کوٹ کے انارکلی بازار میں خواتین نے سکھ دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین ایک کاسمیٹکس کی دکان پر سکھ دکاندار کو بالوں سے پکڑ کر کھینچ رہی ہیں جبکہ ان کے ارد گرد کھڑے افراد انہیں روک رہے ہیں۔ 

متعدد دکاندار منتیں کرتے ہوئے سکھ دکاندار کو خاتون کے ہاتھوں بچاتے رہے، مگر خاتون نے ان کی ایک نہ سنی۔ تاہم باز نہ آنے پر مرد دکانداروں نے بھی خواتین پر تھپڑوں کی بارش کر دی، دھکے دے کر دکان سے باہر نکال دیا۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف قسم کے تبصرے کررہے ہیں۔ 

عینی شاہدین کے مطابق دو خواتین فیس کریم واپس کرنے آئیں۔ جہاں ان کی دکاندار سے تکرار ہوگئی اور انہوں نے سکھ دکاندار کو بالوں سے پکڑ لیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664894652-6941.mp4