2 سونا چور خواتین گرفتار، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

 خواتین کو تاجر نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
کیپشن: خواتین کو تاجر نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

ایک نیوز نیوز: تحصیل چونیاں میں سونا چوری کرتی  دو خواتین رنگے ہاتھوں  پکڑی گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق 2 خواتین چھوٹے بچہ کے ہمراہ سونار کی دوکان میں داخل ہوئیں اور وہاں سے سونا چوری کرنے کی کوشش کی۔  سونا چوری کرنے والی خواتین کو تاجر نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع کر د۔ دونوں خواتین کی سونا چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایک نیوز کو موصول ہو گئی ہیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-07/news-1667807454-5731.mp4

پولیس نے کال موصول ہونے کے فورا بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کو حراست میں لیکر تفتیش جاری کر دی ہے۔ ملزمان اس سے قبل بھی ایسے واقعات میں ملوث رہی ہیں۔ خواتین کیخلاف ہر قسم کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔