ملٹری پولیس نے بلوچستان سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ملٹری پولیس نے بلوچستان سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
ڈیرہ غازی خان(ایک نیوز نیوز) ڈیرہ غازی خان میں بین الصوبائی چیک پوسٹ پر تعینات بارڈر ملٹری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔بارڈر ملٹری پولیس نے تین ملزموں سے تیئس کلو چرس برآمد کر لی ہے، تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے چرس گاڑی کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھی.

رپورٹ کے مطابق بین الصوبائی چیک پوسٹ پر تعینات بارڈر ملٹری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق تین ملزموں سے دوران چیکنگ کروڑوں روپے مالیت کی چوبیس کلو چرس برآمد کی گئی ۔جو گاڑی کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھی ۔ ملزموں کی امتیاز ، شاہنواز، شاہ زیب اقبال کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے۔جو ضلع مظفر گڑھ کے رہائشی ہیں ۔ملٹری پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر ایس ایچ او نصراللہ لغاری کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا.