تحریک انصاف کا نئی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کا اعلان

نئی حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرینگے،درخواست کی مہلت دیں،وکیل
کیپشن: نئی حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرینگے،درخواست کی مہلت دیں،وکیل

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملک میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ  آپ نےنئی حلقہ بندیاں رکوانےکیلئےدرخواست دی تھی، نئی حلقہ بندیاں توہوچکی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے   وکیل فیصل چودھری پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے نئی حلقہ بندیوں کیلئے درخواست دی تھی مگر نئی حلقہ بندیاں تو ہوچکی ہیں، وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ  3 اگست کو حتمی نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ پھر آپ نئی درخواست دیں گے یا اسی میں ترمیم کرینگے؟

وکیل پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا کہ  حلقہ بندیاں آئین اورقانون کےمطابق نہیں،آئین وقانون کیخلاف نوٹیفکیشن کوئی معنی نہیں رکھتا، ہم  نئی حلقہ بندیوں اورنوٹیفکیشن کوچیلنج کریں گے،نئی درخواست دائرکرنےکیلئےمہلت دی جائے۔

عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی کردی۔