شیرکےبچوں کاباپ سےمحبت کااظہار،ویڈیووائرل

شیرکےبچوں کاباپ سےمحبت کااظہار،ویڈیووائرل
کیپشن: Expression of love of lion cubs to father, video viral

ویب ڈیسک:شیرکےبچوں کاباپ سےمحبت کاانوکھااظہار،دوچھوٹےبچوں نےسورہےباپ کوتنگ کرکےاس کی نیندخراب کردی۔
جنوبی افریقا میں پمبا پرائیویٹ گیم ریزرو کے سسٹم ہیڈ رینجر 29  سالہ کیمرون اشمیٹ نے اس مزاحیہ نظارے کو کیمرے میں قید کیا۔ انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پمبا میں یہ ایک عام دن تھا۔ ہم جنگل کے دورے پر تھے جب ہماری نظر شیروں کے ایک گروپ پر پڑی۔
کیمرون کا کہنا تھا کہ اتنے میں ہم نے ایک شیر کو آرام کرتے ہوئے اور اس کے پاس میں ہی اسکے بچوں کو جھاڑیوں میں کھیلتے ہوئے دیکھا۔ چنچل اور متجسس بچے اپنے اردگرد کے ماحول سے واقفیت حاصل کر رہے تھے کہ اتنے میں انہوں نے اپنے ’والد‘ کی حرکت کرتی دم نے ان کی توجہ حاصل کی۔