جس گھر پر پی ٹی آئی کا جھنڈا ہے وہ یہودیوں کا دوست ہے ،مولانا فضل الرحمان

جس گھر پر پی ٹی آئی کا جھنڈا ہے وہ یہودیوں کا دوست ہے ،مولانا فضل الرحمان
کیپشن: جس گھر پر پی ٹی آئی کا جھنڈا ہے وہ یہودیوں کا دوست ہے ،مولانا فضل الرحمان

ایک نیوز : جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ جن لوگوں نے ریاست مدینہ کا نام استعمال کیا تھا ان کو مدینے کی تقدس کا پتہ  ہی نہیں ہم نے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر اسلام کا دفاع کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  کرک میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نوجوان نسل کا اخلاق تباہ کردیا ہم اسلام اور ملک کی سلامتی کی جنگ لڑ رھے ہیں جے یو آئی نے 75 سال سے کلمے کی تحفظ کے لئے کوشش کی پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اسکے علاوہ کوئی مذہب نہیں مانتے ملک معاشی خوشحالی اور امن مانگتا ہے مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ یہ لوگ ہیں جمیعت کے پارلیمانی ممبروں نے أپکو مایوس نہیں کیا جس گھر پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگا ھوگا وہ یہودیوں کا دوست ہے ۔ سعودی عرب نے مکہ مکرمہ کا ڈیزائن کردہ گھڑی تحفے میں دی جو اس نے بیچ دی ۔ایک کروڑ نوکریوں کا کہا 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا الٹا بنے ہوئے گھر بھی تباہ کردیئے ۔ ہم غلامی نہیں مانتے ہیں یہ غلام ھے ان کی غلامی سے ملک کو آزاد کریں گے  طاقت صرف اللۀ کی ھے الیکشن میں اس  یہودی ایجنٹ کو ملک سے بدر کریں گے