'آپ چھوٹے بھائی ہو'، قومی کرکٹرز کی افتخار احمد کی سالگرہ پر مبارکباد

'آپ چھوٹے بھائی ہو'، قومی کرکٹرز کی افتخار احمد کی سالگرہ پر مبارکباد
کیپشن: 'Aap Chhote Bhai Ho', national cricketers wish Iftikhar Ahmed on his birthday

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر افتخار احمد آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد دی اور کیک بھی کاٹا۔

 پی سی بی  کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کو افتخار احمد کی سالگرہ مناتے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے افتخار احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ' سالگرہ مبارک ہو، آپ ہماری ٹیم کے چھوٹے بھائی ہو'۔ اس کے علاوہ شاداب خان نے  مذاق کرتے ہوئے کہا کہ افتخار احمد 16 سال کے لگتے  ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، پاکستان نے ایونٹ کے پہلے میچ میں نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

نیپال کے خلاف میچ میں افتخار احمد نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری بھی اسکور کی تھی۔