فیس بک نے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا

فیس بک نے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا
کیپشن: فیس بک نے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک:ٹیکنالوجی کمپنی میٹانے فیس بک سے ’نیوز ٹیب‘ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
کمپنی نے خبروں کے لیے مختص یہ ٹیب 2019 ناشروں کے ساتھ لاکھوں ڈالر کا معاہدہ کرتے ہوئے لانچ کیا تھا لیکن گزشتہ برس فیس بک نے اس فیچر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
  میٹا کی جانب سے یہ سروس امریکا اور آسٹریلیا میں بھی بند کی جا رہی ہے جس کی وجہ صارفین کا اس فیچر کو استعمال نہ کرنا قرار دیا جارہا ہے۔  گزشتہ برس امریکا اور آسٹریلیا میں اس فیچر کو استعمال کرنے والوں میں 80 فی صد کمی دیکھی گئی اور پلیٹ فارم پر موجود خبروں کے مواد کو صارفین کے ایک چھوٹے سے ہی حصے نے دیکھا۔