جنت مر زا کی شادی کی حقیقت کیا؟

جنت مر زا کی شادی کی حقیقت کیا؟
کیپشن: جنت مر زا کی شادی کی حقیقت کیا؟

ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف ترین اور نمبر ون ٹک ٹاکر کا اعزاز رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کی شادی کی خبر نے اُن کے مداحوں کو حیران کردیا ۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مرون اور گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس دلہن جنت مرزا سے متشابہت رکھنے والی دلہن کو اپنے دولہے میاں کا ہاتھ تھامے اسٹیج پر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ّّ جبکہ تقریب میں موجود مہمان بھی دولہا دلہن کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔مختصر دورانیے کی اس ویڈیو کو جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا یہ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور خبریں گردش کرنے لگیں کہ جنت مرزا نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔


وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین نے سوال پوچھا ہے کہ کیا یہ واقعی جنت مرزا ہیں؟ جبکہ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا ہے کہ دلہن جنت مرزا نہیں بلکہ ان کی ٹک ٹاکر بہن علیشبا انجم ہیں۔

یہ حقیقت اس وقت کھلی جب مذکورہ لڑکی کا اپنے دولہا کے ساتھ ایک اور ویڈیو کلپ وائرل ہوا جو اپنی شادی کے دن حیرات انگیز طور پر جنت مرزا سے مشابہ دکھائی دے رہی تھی۔