اداکارہ صوفیہ مرزا کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالاسابق شوہر عمرفاروق اشتہاری نکلا

 اداکارہ صوفیہ مرزا کیخلاف مقدمہ درج کرنیوالا سابق شوہر اشتہاری نکلا
کیپشن: اداکارہ صوفیہ مرزا کیخلاف مقدمہ درج کرنیوالا سابق شوہر اشتہاری نکلا

ایک نیوز : توشہ خانہ کی گھڑیاں خریدنے والا اداکارہ صوفیہ مرزا  کیخلاف مقدمات درج کرانیوالا سابق شوہر اشتہاری عمرفاروق اشتہاری  نکلا۔قدمات نے نیاپنڈوراباکس کھول دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نےشہزاد اکبر ، اداکارہ صوفیہ مرزا ، سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کے خلاف مقدمہ خارج  کرنے کا  16 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت کا تحریری فیصلہ میں کہنا تھاکہ مقدمے کے اشتہاری عمر فاروق ظہور نے اگر اسلام آباد تھانہ آکر شکایت دائر کی تو گرفتار کیوں نہیں کیا ؟ ایف آئی آر کے مطابق عمر فاروق ظہور نے تھانے آکر کمپلینٹ دائر کی جبکہ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق عمر فاروق اشتہاری ہے بیرون ملک سے پاکستان ہی نہیں آیا۔اگر عمر فاروق ظہور بیرون ملک ہے تو کس نے عمر فاروق بن کر کمپلینٹ دائر کی ؟ تحقیقات کریں ۔تھانہ سیکرٹریٹ میں ایک ہی جرم میں دو مقدمے کیسے درج ہوئے تحقیقات کریں ۔

عدالت کا فیصلے میں کہنا تھاکہ لاہور کے مقدمے میں جو الزامات عمر فاروق پر تھے ان کا جواب ملزم عدالت کے سامنے دے سکتا ہے۔لاہور مقدمہ میں لگے الزامات پر عدالت جواب دینے کی بجائے اسلام آباد میں مقدمہ درج کرنا اختیار سے تجاوز ہے ۔جس مقدمے کا اشتہاری ہے انہی الزامات کے خلاف دوسری جگہ مقدمات درج کرنے سے نیا فلڈ گیٹ کھل جائے گا ۔انچارج پولیس اسٹیشن سیکرٹریٹ نے کیسز اندراج میں غیر معمولی دلچسپی لی ۔

اختیارات سے تجاوز کا یہ کلاسک کیس ہے آئی جی اسلام آباد ملوث اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کریں