ہم عمران خان کی حفاظت کریں گے چاہے اپنی جان بھی دینی پڑے:علیمہ خان

ہم عمران خان کی حفاظت کریؒں گے چاہے اپنی جان بھی دینی پڑے:علیمہ خان
کیپشن: ہم عمران خان کی حفاظت کریؒں گے چاہے اپنی جان بھی دینی پڑے:علیمہ خان

ایک نیوز :عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی حفاظت کریں گے چاہے اپنی جان بھی دینی پڑے۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلیمہ خان نے کہا کہ پورا سال ہم سن سن کر تنگ آگئے ہیں 9 مئی کے بارے میں ،انکو سمجھ نہیں آرہی کیا کرنا ہے ، ایک درویش انسان بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے  یہ اس عظیم انسان کی قدر نہیں کر رہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا عظیم اثاثہ ہے، ہم بہنوں نے 8 فروری کو بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے اس کی قدر کرتے ہیں، ہم کھڑے ہوں گے حفاظت کریں اور اپنی جان بھی دے دیں گے، یہ چھوٹے چھوٹے لوگوں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا ہمارے پاس وقت نہیں ہے،اپنی پارٹی قیادت پر تنقید گھر پر جس طرح چھوٹے بچے لڑتے ہیں یہ ویسے ہیں، ہمارے رہنما  عہدوں کی پروا نہیں کرتے  پیسوں کی پروا نہیں کرتے یہ سارے بانی پی ٹی آئی کے لیے کام کر رہے ہیں، اگر کسی کو عہدوں اور پیسوں کی فکر ہے تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم اکیلے نکل جائیں گے اکیلے کھڑے ہوں گے لیکن عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔