کابینہ کمیٹی نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی

کابینہ کمیٹی نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی
کیپشن: کابینہ کمیٹی نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی

ایک نیوز :کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی۔

 ذرائع کے مطابق نجکاری کیلئے سفارش کیے گئے اداروں کی تفصیلات ایک نیوز نے حاصل کرلی ،نجکاری کی فہرست میں پی آئی اے سی ایل، فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ شامل ہیں ، ایچ بی ایف سی، زرعی ترقیاتی بینک،یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن بھی شامل ہیں،  پیپکو،جنکو ون، ٹو،تھری اورفوربھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں،  بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں، لیسکو،پیسکو،آئیسکو،میپکو،جیپکو،حیسکو،پیسکو،سیپکو بھی فہرست میں شامل ہیں، اسٹیٹ لائف انشورنس،سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں  پاکستان ری انشورنس کارپوریشن بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہے۔