قومی کرکٹر عثمان قادرکےہاں چوتھی بیٹی کی پیدائش

قومی کرکٹر عثمان قادرکےہاں چوتھی بیٹی کی پیدائش
کیپشن: قومی کرکٹر عثمان قادرکےہاں چوتھی بیٹی کی پیدائش

ویب ڈیسک: مایہ ناز لیگ اسپنر عبدالقادر کے صاحبزادے اور قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس پر دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس)میں قومی کرکٹر عثمان قادرنےاپنی  ننھی پری کی پیدائش کی خبر پر خوشی کا اظہار کیاکرتے ہوئےبیٹی کی تصویر بھی شیئر کردی۔قومی کرکٹ ٹیم کے اسپینر عثمان قادر کو خدا نے بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔

عثمان قادر نے ٹویٹ کرتے لکھا کہ " اللہ تعالی نے چوتھی مرتبہ  اپنی رحمت سے نوازا،ہم سب چوتھی بیٹی کی آمد پر بہت خوش ہیں،یااللہ مجھے اتنی ہمت دینا کہ میں بیٹیوں  کی اچھی پرورش کر سکوں۔