شیخوپورہ:پولیس منشیات اسمگلروں کیخلاف ان ایکشن،لاکھوں کامال برآمد

شیخوپورہ:پولیس منشیات اسمگلروں کیخلاف ان ایکشن،لاکھوں کی منشیات برآمد
کیپشن: Sheikhupura: Police in action against drug smugglers, drugs worth lakhs were recovered

ایک نیوز:شیخوپورہ میں پولیس منشیات اسمگلروں کیخلاف ان ایکشن،لاکھوں کی منشیات برآمدکرلی۔
تفصیلات کےمطابق پولیس نےشیخوپورہ میں منشیات ا سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتےہوئےلاکھوں مالیت کی منشیات پکڑلی۔
ڈی پی اوزاہدنوازکےمطابق تھانہ صدر پولیس نے منشیات سے بھری گاڑی پکڑ لی، گاڑی کے خفیہ خانوں سے217 کلو چرس اور 40 کلو افیون برآمدکرلی گئی۔
ذی پی اوکےمطابق ملزمان پولیس کی ناکہ بندی دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرارہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں متحرک ہے۔ پولیس نے منشیات سے بھری گاڑی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔