پی اےایف میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

پی اےایف میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،آرمی چیف مہمان خصوصی
کیپشن: Passing out parade in PAF, Chief of Army Staff as chief guest

ایک نیوز: پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپورمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ  کاانعقاد ،کیڈٹ کا اعزازات سے نوازاگیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپورمیں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈمیں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

  تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود ہیں ، تقریب میں نمایاں کارکردگی کے حامل کیڈٹس کو انعامات سے نوازا گیا۔

آرمی چیف نےائیرڈیفنس کورس میں بہترین کارکردگی پر سارجنٹ حبیب الرحمان کوچیف آف دی ائیرسٹاف ٹرافی دی ،پی اے ایف ٹرافی کیڈٹ خوشحال خان خٹک کودی گئی ۔

ایوی ایشن کیڈٹ محمد ارسلان کوچیف آف دی ائیرسٹاف ٹرافی سے نوازا گیا ،نیول کیڈٹ سارجنٹ امان اللہ کوچیف آف دی ائیرسٹاف ٹرافی دی گئی ،سکوارڈن آفیسرجنیدملک کواعزازی شمشیرعطا کی گئی۔