کیرون پولارڈ پی ایس ایل چھوڑ کر بھارت کیوں چلے گئے ؟؟

کیرون پولارڈ پی ایس ایل چھوڑ کر بھارت کیوں چلے گئے ؟؟
کیپشن: کیرون پولارڈ پی ایس ایل چھوڑ کر بھارت کیوں چلے گئے ؟؟

ویب ڈیسک:ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے کھلاڑی کیرون پولارڈ اچانک پی ایس ایل چھوڑ کر بھارت چلے گئے ۔
ذرائع کے مطابق کیرون پولارڈ کراچی کنگز کی ٹیم سے 4 روز کی چھٹی منظور کروا کر معروف بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے بھارت گئے ہیں۔ کیرون پولارڈ آج دبئی کے راستے بھارتی شہر جام نگر پہنچیں گے ، بھارتی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقاریب جام نگر میں جاری ہیں۔
 بھارت سمیت بین الاقوامی کرکٹرز اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے، کیرون پولارڈ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔کراچی کنگز اپنا اگلا میچ ملتان سلطانز کے خلاف 3 مارچ کو کھیلے گی ۔