پاکستانی سیٹلائیٹ آئی کیوب قمر8مئی کو چاند کے مدار میں پہنچے گا

پاکستانی سیٹلائیٹ آئی کیوب قمر8مئی کو چاند کے مدار میں پہنچے گا
کیپشن: پاکستانی سیٹلائیٹ آئی کیوب قمر8مئی کو چاند کے مدار میں پہنچے گا

ویب ڈیسک: 3مئی کو  چین سے روانہ ہونیوالا پاکستانی سیٹلائیٹ آئی کیوب قمر 8مئی کو چاند کے مدار میں پہنچے گا ۔
حکام کے مطابق آئی کیوب قمر 8مئی کو ساڑھے 3سے4بجے کے درمیان چاند کے مدار میں ہوگا۔چاند کی پہلی تصویر 15 سے 16 مئی کے دوران موصول ہوگی۔
پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرقمرالسلام پہلے سے چین میں موجود،ڈاکٹرخرم خورشید آج روانہ ہوں گے ۔
 حکام کےمطابق  سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظام کے امور  کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
پاکستان کا چاند اور ستاروں کی تسخیر کا یہ خواب آئندہ چند روز میں پورا ہونے جارہا ہے۔
مشن میں کاوش کرنیوالے  طلباء سب سے زیادہ پرجوش ہیں جو اس کامیابی کے بے صبری سے منتطر ہیں۔  7 کلو وزنی آئی کیوب قمر کی  تیاری میں 2 سال کا عرصہ لگا۔  اس مشن کی تکمیل کا سہرا پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے سر بھی ہے۔