رنبیرکپور بھارت کے بہترین اداکار قرار

رنبیرکپور بھارت کے بہترین اداکار قرار
کیپشن: رنبیرکپور بھارت کے بہترین اداکار قرار

ویب ڈیسک:جنوبی بھارت کے اداکار فہد فاصل نے اداکار رنبیر کپور کو بہترین اداکار قرار دے دیا۔ 
اپنے تازہ انٹرویو کے دوران فہد کا کہنا تھا کہ میرے پاس چھپانے کو کچھ نہیں، مجھے ایماندار ہونا ہے، میں یہاں صرف اپنا کام کرتا ہوں۔ کسی چیز کےلیے بدتہذیبی نہیں ہے۔  میرا نہیں خیال کہ لوگ مجھ سے فلم پشپا کےلیے کسی جادو کی امید لگاتے ہیں۔ یہ (پشپا) خالصتاً شراکت داری ہے۔ لہٰذا یہاں میرا کام ہے جو واضح ہے۔  
فہد فاصل کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں کی امیدیں پریشان نہیں کرتیں، کیونکہ میں اور میرے کئی دوست یہ سمجھتے ہیں کہ وکی کوشل اس دہائی کی بہترین دریافت ہیں، راجکمار راؤ بھارت میں پیدا ہونے والے عمدہ اداکاروں میں سے ہیں جبکہ رنبیر کپور، میرا مطلب ہے، بھارت کے بہترین اداکار ہیں۔ لہٰذا میں نہیں جانتا کہ وہ (مداح) مجھ میں کیا دیکھتے ہیں۔