فلم ساز نے شاہد کپور اور کرینہ کے بریک اپ کی داستان سنادی

فلم ساز نے شاہد کپور اور کرینہ کے بریک اپ کی داستان سنادی
کیپشن: فلم ساز نے شاہد کپور اور کرینہ کے بریک اپ کی داستان سنادی

ویب ڈیسک: فلم ساز امتیاز علی نے اداکار شاہد کپور اور اداکارہ کرینہ کپور کے فلم جب وی میٹ کی شوٹنگ کے دوران بریک اپ کی داستان سنادی۔
  امیتاز علی کا انٹرویو کہنا تھا کہ ان دونوں کے الگ ہونے کے ذاتی انتشار کا فلم کی شوٹنگ پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم جب وی میٹ دونوں اسٹارز کی کامیاب فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی تھی، فلم کی ہدایتکاری امتیاز علی نے کی تھی۔ 
کرینہ کپور اور شاہد کپور نے کئی عرصے تک ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد 2006 میں فلم جب وی میٹ کی شوٹنگ کے دوران اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔ 
امتیاز علی کا کہنا تھا کہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کے دوران تو وہ ریلیشن شپ میں ہی تھے لیکن فلم کی شوٹنگ کے اختتامی لمحات میں انکا بریک اپ ہوگیا تھا۔  اپنے بریک اپ کے اعلان کے دو روز بعد ہی دونوں اسٹارز پھر سے سیٹ پر آگئے اور دونوں کی اداکاری پر اس کا کوئی اثر نہیں تھا۔ فلم کےلیے اسٹار کاسٹ کےلیے بابی دیول اور پریتی زینٹا انکی پہلی چوائس تھے۔