وزیراعظم کا سانحہ9مئی پرخصوصی کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا سانحہ9مئی کاخصوصی کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
کیپشن: وزیراعظم کا سانحہ9مئی کاخصوصی کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےسانحہ9مئی پرخصوصی کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ۔

افواج پاکستان کا ردعمل سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت بھی متحرک،وفاقی حکومت کا سانحہ نو مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق   وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا۔وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے نو مئی واقعہ پر خصوصی پیغام دیں گے.

فاقی کابینہ اجلاس می‍ں  نو مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی۔ شہداء سے اظہار یکجہتی کیجائے گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں نو مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائے گا۔

 وفاقی کابینہ نو مئی کو پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دے گی۔