پاکستان ہاکی فیڈریشن میں اختلافات،پیرس اولمپکس میں قومی ٹیم پرپابندی کاخطرہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں اختلافات،پیرس اولمپکس میں قومی ٹیم پرپابندی کاخطرہ
کیپشن: Differences in Pakistan Hockey Federation, threat of ban on national team in Paris Olympics

ویب ڈیسک:پاکستان ہاکی فیڈریشن میں اختلافات کی وجہ سےپیرس اولمپکس کوالیفائر میں قومی ٹیم پرپابندی کاخطرہ منڈلانےلگا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) میں اقتدارکی جنگ کی وجہ سےقومی ٹیم کی پیرس اولمپکس میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے،اس کی وجہ نامزد صدر طارق بگٹی اور سابق صدر خالد کھوکھر کے درمیان اختلافات ہیں۔
سال2024میں15جنوری سےمسقط میں پیرس اولمپکس کوالیفائرزراؤنڈکاآغازشیڈول ہے، جس کیلئے ٹیم کی روانگی12 جنوری کو متوقع ہے۔فیڈریشن کے معاملات نامزد صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے سنبھال لیے ہیں جبکہ ان کی نامزدگی کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی تائید حاصل نہیں۔
دوسری جانب مستعفی ہونے سے انکار خالد سجاد کھوکھر کا موقف ہے کہ آئینی طور پر وہ ہی تاحال فیڈریشن کے صدر ہیں، طارق بگٹی کا پی ایچ ایف سے کوئی تعلق نہیں۔ خالد کھوکھر نے طارق بگٹی کی نامزدگی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے ساتھ اتوار کو لاہور میں پی ایچ ایف کانگریس کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔
طارق بگٹی نے نامزدگی کے بعد خالد سجاد کھوکھر کی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کو ختم کرکے نئے لوگوں کی تقرری کررکھی ہے۔ طارق بگٹی نے خالد کھوکھر، اختر رسول، قاسم ضیا کے ساتھ سابق سیکرٹری شہباز سینئر، آصف باجوہ اور رانا مجاہد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کے ساتھ مالی بے ضابطگیوں کا حساب لینے کے خطوط بھی لکھے ہیں۔