دورہ آئرلینڈاورانگلینڈ کیلئے قومی کرکٹرزکاتربیتی کیمپ شروع

دورہ آئرلینڈاورانگلینڈ کیلئے قومی کرکٹرزکاتربیتی کیمپ آج سےشروع
کیپشن: The training camp of national cricketers for the tour of Ireland and England has started today

ایک نیوز:دورہ آئرلینڈاورانگلینڈ کیلئے قومی کرکٹرزکاتربیتی کیمپ آج سےشروع ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق اعلان کردہ سکواڈ کے 16 کھلاڑی ہیڈکوچ اظہر محمود کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرینگے۔
 شاداب خان اور حسن علی انگلینڈ میں ہونے کے باعث کیمپ میں شریک نہیں ہونگے۔دونوں کھلاڑی آئرلینڈ میں ٹیم کو جوائن کرینگے۔

 تین روزہ مختصر کیمپ میں کھلاڑی اپنی بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ سکلز کو بہتر کرینگے ۔ پاکستان ٹیم کے اعلان کردہ کھلاڑی سات مئی کو آئرلینڈ کے لیے روانہ ہونگے۔