سینٹرل ایشین والی بال لیگ کاآغاز11مئی سے ہوگا

سینٹرل ایشین والی بال لیگ کاآغاز11مئی سے ہوگا
کیپشن: سینٹرل ایشین والی بال لیگ کاآغاز11مئی سے ہوگا

ایک نیوز:سینٹرل ایشین والی بال لیگ کاآغاز11مئی سے ہوگا۔ غیر ملکی ٹیموں کی آمد شروع  ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل ایشین والی بال لیگ 11 سے17مئی تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی ۔ایران، سری لنکا، کرغزستان، ترکمانستان کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔افغانستان کی ٹیم10مئی کو پہنچے گی ۔

سینٹرل ایشین  والی بال لیگ کی ٹرافی کی رونمائی جمعہ کو ہوگی جس میں تمام ٹیموں کے کپتان ٹرافی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ایشین والی بال لیگ میں چھ ممالک کی ٹیمیں  ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔