پٹرول کی قیمت برقرار ، ڈیزل 7روپے سستا

پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری ،کابینہ نے منظوری دیدی
کیپشن: New prices of petrol and diesel released, approved by the cabinet

ویب ڈیسک:نگران وفاقی حکومت نےپندرہ روز کیلئے پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی گئی البتہ ڈیزل ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

 نگران وزیراعظم کی جانب سے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری کے بعدحکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے فی لیٹر  ،مٹی کے تیل کی قیمت201.16 روپے فی لیٹر مقررکی گئی ہے ۔لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 175.93 روپے فی لیٹر مقرر،نوٹیفیکیشن نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔