جنوبی افریقا میں بس کو المناک حادثہ،45افراد ہلاک

جنوبی افریقا میں بس کو المناک حادثہ،45افراد ہلاک
کیپشن: جنوبی افریقا میں بس کو المناک حادثہ،45افراد ہلاک

ویب ڈیسک:جنوبی افریقا کے شمالی صوبے لیمپوپو میں مسافر بس بیریئرز کو توڑتے ہوئے پُل سے نیچے جاگری اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔

زائرین بوٹسوانا سے لمپوپو کے ایک قصبے موریا کے ایک مذہبی مقام پر جا رہے تھے اور مماتلاکالا میں حادثے کا شکار ہوگئے۔
جنوبی افریقا کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور بیریئرز توڑتے ہوئے پُل سے نیچے جا گری۔
عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ زمین گرتے ہی بس میں آگ بھڑک اُٹھی اور زخموں سے چُور مسافروں کو بس سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ 45 مسافر جل کر ہلاک ہوگئے۔