سابق آمر کا بیٹا صدر منتخب، حلف بھی اٹھا لیا

سابق آمر کا بیٹا صدر منتخب، حلف بھی اٹھا لیا
ایک نیوز نیوز: بونگ بونگ مارکوس ہے اور بی بی ایم کے نام سے مشہور فرڈیننڈ مارکوس جونئیر نے بطور فلپائنی صدر حلف اٹھالیا ہے۔
وہ فلپائین کے سابق آمر فرڈیننڈ مارکوس کے صاحبزادے اور ہم نام بھی ہیں ۔ فرڈیننڈ مارکوس جونئیر ملک کے 17ویں صدر منتخب ہیں۔ فرڈیننڈ مارکوس نے جمعرات کے روز ملکی صدارت کا عہدہ سنبھالا ہے۔ وہ ملک کے سب سے کم عمر صدرکے طور پر بھی سامنے آئے ہیں۔فرڈیننڈ مارکوس جونئیر پچھےدس سالوں سےاپنے خاندان کی حکومت میں واپسی کے لیے کوشاں تھے۔ ان کے والد فرڈیننڈ مارکوس فلپائن کے 10ویں صدر تھے۔ فرڈیننڈ مارکوس نے سینکڑوں مقامی لوگوں کی موجودگی کے علاوہ غیرملکی عمائدین اوربڑی تعداد میں اہل صحافت کے سامنے صدارت کا حلف اٹھایا۔