لاہور میں ہفتے، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

لاہور میں ہفتے، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
لاہور :کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں پابندیاں مزید سخت کردی گئیں ، لاہور میں ہفتے اور اتوار کومکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے ۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ایک اعلان میں واضح کیا ہے کہ شہر میں ہفتہ اور اتوار کے روز شہر میں تمام کاروباری مراکز اور بازار مکمل طور پر بند رہیں گے۔البتہ صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور اہم سہولیات کھلی رہیں گی جن میں میڈیکل اسٹورز، ویکسینیشن سینٹر، دودھ دہی کی دکانیں ، گوشت، چکن ، پھلوں سبزیوں کی دکانیں اور پیٹرول پمپس شامل ہیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہاکہ ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ آج اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں۔



کمشنر لاہور نے عوام سے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں انتظامیہ کے اٹھائے گئے سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کریں، کورونا وائرس سے روزانہ ریکارڈ تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، اس لیے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک کر قیمتی جانیں بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا لازم ہے، مشکل کی اس گھڑی میں لیے جانے والے سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ یہ مشکل اور کڑا امتحان ہے، کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔ متحد ہو کر کورونا وائرس کو شکست ضرور دیں گے۔