عید سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیار ی

عید سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیار ی
اسلام آباد: حکومت نے عید سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرانے کا فیصلہ کر لیا، یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5.75 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے، پٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے اور ڈیزل پر 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔