واٹس ایپ اے آئی فیچرز پر کام شروع

واٹس ایپ اے آئی فیچرز پر کام شروع

ایک نیوز: میٹا نے واٹس ایپ پر ریلیز کی جانے والی  آرٹیفیشل انٹیلیجنس مصنوعات پر کام شروع کر دیا ہے جو جلد ہی صارفین کیلئے دستیاب ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین کیلئے تین نئی AI سروسز متعارف  کرائی جارہی ہیں جس میں اے آئی اسٹیکرز، اے آئی چیٹس اور فوٹو ریئلسٹک امیج جنریشن شامل ہے۔

AI اسٹیکرز:

اے آئی اسٹیکرز کسی بھی شخصیت یا جگہ یا چیز کے لئے اب آپ ایک حسب ضرورت اسٹیکر بنا سکتے ہیں جو  آپ کے تخلیقی صلاحیتوں کی نمائندگی کرے گا۔
AI چیٹس:

میٹا اے آئی کیساتھواٹس ایپ  صارفین موضوعات کے بارے میں مزید جاننے کیلئےکوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں یا اپنی گروپ چیٹ میں کسی بحث کو حل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔اے آئی سے  نقطہ نظر  بھی جانا جا سکتا ہے جو  دلچسپ طریقوں سے جواب دیتے ہیں۔
فوٹو ریئلسٹک امیج جنریشن:

پرامپٹ ٹائپ کرکےاے آئی  آپ کو کسی خیال، جگہ یا شخص کی نمائندگی کرنے کیلئےتصاویر بنانے کی اجازت دیتا ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ صارفین کے ذاتی پیغامات کیلئے  پرائیوسی  کاخیال رکھا جاتا ہے۔ آپ کے ذاتی پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ ہوتے ہیں اس لیے میٹا سمیت کوئی اور انہیں نہیں دیکھ سکتا۔