روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
کیپشن: Russian war plane crashed in the sea

ویب ڈیسک:روس کا ایک جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
روس کا فوجی طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ نے جلتے ہوئے طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔
حکام کے مطابق سیواستوپول شہر کے ریسکیو اہلکاروں نے پائلٹ کو ساحل سے تقریبا 200 میٹر دور سے ریسکیو کرلیا۔ پائلٹ کو کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم انہیں طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ سمندر سے ملبہ بھی نکالا جارہا ہے۔