مریم نواز  نے نوازشریف کسان کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دیدی 

مریم نواز  نے نوازشریف کسان کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دیدی 
کیپشن: Maryam Nawaz approved the Nawaz Sharif Kisan Card project

ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوازشریف کسان کارڈ کے پراجیکٹ کی منظوری دیدی۔  
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت زرعی اصلاحات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا ۔جس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نوازکاکہنا تھاکہ کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔ بہترین بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا۔نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے مختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی ،پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سنٹرز (MAC)بنائے جائیں گےماڈل ایگریکلچر سنٹرز پرجدید زرعی مشینری، ٹریننگ، پیسٹی سائیڈ بیج اور نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گےکاٹن، گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر آف ایکسیلنس بنانے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھاکہ پہلے فیز میں ہر ضلع میں ایک ماڈل ایگریکلچر سنٹر بنے گا،کاشتکاروں کو جعلی کھاد، ادویات سے چھٹکارا ملے گا۔
زرعی زمین کو رہائشی مقاصد کے استعمال کو روکنے کیلئے قانون لانے کی تجویز کاجائزہ لیا گیاکسانوں کودو سال میں 7 ارب روپے کی لاگت سے 24800 جدید ترین زرعی آلات دیئے جائیں گے ۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت محمد عاشق حسین، پرویز رشید،سعود مجید، چیف سیکرٹری سیکرٹریز زراعت، خزانہ، صدر بنک آف پنجاب اور دیگر حکام نے شرکت کی۔