دورہ پاکستان مکمل :ایرانی وزیرخارجہ واپس روانہ

دورہ پاکستان مکمل :ایرانی وزیرخارجہ واپس روانہ
کیپشن: دورہ پاکستان مکمل :ایرانی وزیرخارجہ واپس روانہ

ایک نیوز :پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ایران کے وزیرخارجہ  واپس روانہ ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق ایران کے وزیر خارجہ واپس روانہ ہوگئے ، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان وفد کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہو ئے, ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ شب اسلام آباد پہنچے تھے, ایران کے وزیر خارجہ نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی,  دفتر خارجہ میں پاک ایران وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے,  مہمان وزیر خارجہ نے نگران وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا,  ایران کے وزیر خارجہ نے نگران وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ سے ملاقات کی,  ایرانی وزیر خارجہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوئی۔