گلیڈی ایٹرزنےاعصاب شکن مقابلےکےبعدکنگزکوشکست دیدی

کوئٹہ نےاعصاب شکن مقابلہ کےبعدکراچی کوشکست دیدی
کیپشن: Quetta beat Karachi after a nerve-wracking encounter

ایک نیوز:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےاعصاب شکن مقابلہ کےبعدکراچی کنگزکو5وکٹوں سےشکست دےدی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کےاعصاب شکن مقابلوں کاسلسلہ جاری ہے،ایونٹ کے16ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےہاری بازی پلٹ دی اورکراچی کنگزکو5وکٹوں سےشکست دےدی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےٹاس جیت کرکراچی کنگزکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی،جس میں کراچی کنگزنےمقررہ اوورزمیں8وکٹوں کےنقصان پر 166رنزکاہدف دیاتھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب شرفا نےردرفورڈ نے 58 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو اس اعصاب شکن مقابلے میں فاتح بنادیا۔ شاندار اننگز کھیلنے پر انہیں مین آف دا میچ کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔
ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 89 رنز پر پانچ وکٹوں سے محروم ہوگئی تھی۔ 

اس مجموعے تک 52 رنز بنانے والے جیسن روئے، 24 رنز بنانے والے سعود شکیل، 2 رنز بنانے والے خواجہ نافع، 3 رنز بنانے والے سرفراز احمد اور 6 رنز بنانے والے رائیلی روسوو آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے تھے۔ 
جبکہ چھٹی وکٹ پر ردرفورڈ نے اکیل حسین کے ساتھ مل کر 80 رنز کی شراکت بنائی اور کراچی کو ممکنہ جیت سے محروم کردیا۔ اکیل حسین نے 17 گیندوں پر 22 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود اور حسن علی نے دو دو جبکہ شعیب ملک نے ایک وکٹ لی۔
کراچی کنگزکی جانب سےجیمز ونس 37 اور محمد نواز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹم سیفرٹ 21، کیرون پولارڈ 13 اور شعیب ملک 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
کپتان شان مسعود اور حسن علی 2، 2 رنز کے مہمان ٹھہرے جبکہ انور علی نے 25 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اکیل حسین اور اسامہ طارق نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جہاں فاسٹ بولر محمد عامر کو آرام دے کر سہیل خان کو فائنل الیون میں شامل کرلیا گیا۔ 
مسائل کا شکار ہونے والی کراچی کنگز کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں لیوس ڈی پولی، میر حمزہ، تبریز شمسی، محمد عامر خان کی جگہ پر جیمز وینس، انور علی، زاہد محمود اور بلیسنگ موزارابانی کو شامل کیا گیا۔ 
دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، ٹیم سیرفٹ، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان اور حسن علی شامل تھے۔