پاک بحریہ کی سالانہ فلِیٹ ایفیشنسی پریڈ 2023 کا انعقاد

ایک نیوز :پاک بحریہ کی سالانہ فلِیٹ ایفیشنسی پریڈ 2023 کا کراچی میں انعقادہوا ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاکستان نیوی فلِیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔نیول چیف نے کہا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ کو ہمیشہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لیے جدید پلیٹ فارمز بحری بیڑے میں شامل کیے جا رہے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-12-29/news-1703858178-5285.mp4

ترجمان پاک بحریہ کےمطابق سربراہ پاک بحریہ نے مقررہ اہداف کے کامیابی سےحصول پر فلِیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو سراہا۔امیرالبحر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔