قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل طلب 

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل طلب 
کیپشن: قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل طلب 

ایک نیوز:قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل صبح 10بجے طلب،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کاافتتاحی اجلاس صدر کی جانب سے طلب نہ کرنےپرقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے طلب کیاگیا۔افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

 قومی اسمبلی اجلاس آرٹیکل 91 کی سب کلاز 2 کے تحت طلب کرلیا گیا ۔شام 5 بجے تک صدر مملکت کے احکامات کا انتظار بھی کیاگیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری اعتراض لگا کر واپس کردی تھی ۔صدر کا اعتراض میں کہنا تھاکہ سنی اتحاد کونسل کو ابھی تک مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی گئیں جس کے باعث قومی اسمبلی کا ہاؤس نامکمل ہے۔