فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں،عارف علوی

فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں،عارف علوی
کیپشن: فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں،عارف علوی

ایک نیوز:سابق صدر عارف علوی کاکہنا ہے کہ طاقت جس کے پاس ہے اسی کے ساتھ بات ہوسکتی ہے۔فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں۔

سابق صدر عارف علوی کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہر قسم کی  قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔انفرادی یا اداروں کے اندر سے جو لوگ ملوث پائے گئےانکو سزا دی گئی مگر پی ٹی آئی کو مکمل طور پر کرش کر دیا گیا ۔ بانی پی ٹی آئی پوری دنیا میں پاپولر لیڈر ہے۔میں نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں۔کچھ اداروں  کے اندر جو لوگ نو مئی میں ملوث تھی انکو سزا دی گئی۔پی ٹی آئی کے بھی کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں لیکن پوری پارٹی کرش کی گئی۔
عارف علوی کاکہنا تھاکہ الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اسکے ثبوت موجود ہیں۔اداروں  کا واقعی دھاندلی میں کوئی ہاتھ نہیں لیکن کچھ لوگ ملوث ہیں۔میں نے کل بھی کہا معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہئیے۔یہ کہنا  کہ ملک ستر فیصد لوگ غلط ہیں چند لوگ صحیح ہیں یہ کہاں کی منطق ہے۔جمہوریت کی نئی منطق پیش کی جارہی ہے۔خدا کے واسطے میری فوج کو بچائیں یہ ہمارا ادارہ ہے۔میڈیا سے التماس ہے حق کے ساتھ کھڑےہوجائیں۔راستہ ہے ستر فیصد لوگوں کے مینڈیٹ والوں سے بات کرنی پڑے گی۔