طلباء اور اساتذہ کی جی ایچ کیو یادگار شہداء آمد،شمعیں روشن کیں

 طلباء اور اساتذہ کی جی ایچ کیو یادگار شہداء آمد،شمعیں روشن کیں
کیپشن:  طلباء اور اساتذہ کی جی ایچ کیو یادگار شہداء آمد،شمعیں روشن کیں

ایک نیوز:افواج پاکستان اور شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے طلباء اور اساتذہ کی جی ایچ کیو یادگار شہداء آمد،شمعیں روشن کیں۔

 جی ایچ کیو یادگار شہدا پر طلباء اوراساتذہ نے پھول رکھے اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔شرکاء نے پاکستان کے جھنڈے اور شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

طلباء کا کہنا تھا کہ9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔اس دن کو رونما ہونے والے تمام واقعات کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ہم پاکستان اور پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم اپنے شہداء کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ہم شہداء اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں۔

اساتذہ کاکہنا تھا کہ ہم اپنی افواج پر فخر کرتے ہیں، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے۔