ہم بے قصور ہیں تو ہم سے معافی کو ن مانگے گا؟؟علی امین گنڈا پور

ہم بے قصور ہیں تو ہم سے معافی کو ن مانگے گا؟؟علی امین گنڈا پور
کیپشن: ہم بے قصور ہیں تو ہم سے معافی کو ن مانگے گا؟؟علی امین گنڈا پور

ایک نیوز :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کی ساری باتیں سچ ہو رہی ہیں، 9مئی کو ایک سال ہو گیا، ہم بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے چپ ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اگر ہم بے قصور ہیں تو ہم سے معافی کون مانگے گا؟ ہم کہتے ہیں 9 مئی یوم سیاہ ہے جنہوں نے یہ کیا وہ قوم کے مجرم ہیں، ہماری لیڈر شپ جیل میں ہے ،خان  ہماری جنگ لڑ رہا ہے، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔