وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
اسلام اآباد: وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مشترکہ مقاصد پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم اور بل گیٹس نے کورونا کی موجودہ صورتحال، پولیو کے خاتمے کی مہم اور صحت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے بل گیٹس کو اپنے 10 بلین ٹری سونامی اقدام سے آگاہ کیا، بل گیٹس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔بل گیٹس نے کہا کہ دنیا کو کو موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، کورونا کے باوجود ملک میں پولیو کے خاتمے کی بھرپورمہم جاری ہے۔

وزیر اعظم اور بل گیٹس کے درمیان مشترکہ مقاصد پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کی تعریف کی۔بل گیٹس نے کہا کہ دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے اور ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دوچار ہے۔