اے آئی ٹیکنالوجی تمام مسائل کا حل نہیں،بل گیٹس کا اعتراف

اے آئی ٹیکنالوجی تمام مسائل کا حل نہیں،بل گیٹس کا اعتراف
کیپشن: اے آئی ٹیکنالوجی تمام مسائل کا حل نہیں،بل گیٹس کا اعتراف

ویب ڈیسک:مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ اے آئی ماڈلز جادوئی نہیں اور وہی کام تیزی سے کرتے ہیں جن کا ڈیٹادستیاب ہوتا ہے۔
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کافی عرصے سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے پرزور حامی ہیں۔مگر اے آئی کی تمام تر پیشرفت کے باوجود وہ اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے لاحق خدشات سے بھی آگاہ ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ انہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کی خوبیوں اور کمزوریوں کا مشاہدہ بذات خود کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'میں اسے ہر وقت استعمال کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ ابھی مثالی تو نہیں مگر پھر بھی کافی اچھی ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی متعدد شعبوں بشمول ادویات کی تیاری اور زراعت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔مگر وہ کچھ شعبوں میں اس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیچیدہ ریاضی کے شعبے میں بھی موجودہ اے آئی ماڈلز کی کارکردگی مثالی نہیں۔