پنجاب میں سینیٹ کا محاذ،محسن نقوی سمیت 7ارکان بلامقابلہ سینیٹرمنتخب

پنجاب میں سینیٹ کا محاذ،محسن نقوی سمیت 7بلامقابلہ سینیٹرمنتخب
کیپشن: Senate front in Punjab, 7 unopposed senators including Mohsen Naqvi

ایک نیوز:پنجاب میں سینیٹ کا محاذ،محسن نقوی سمیت حکومتی اوراپوزیشن کےسات ارکان سینیٹربلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کی سات جنرل نشستوں پر بارہ امیدواروں کا مقابلہ پانچ نے کاغذات واپس لے لیےجبکہ سات جنرل نشستوں پر سات امیدوار ہی میدان میں رہ گئے۔ تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے،جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے پانچ اور تحریک انصاف کے دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔

 ن لیگ کے پرویز رشید ، ناصر محمود ، احد چیمہ اور طلال چوہدری کامیاب حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی بھی کامیاب ہوگئے۔
  سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس، اور حامد خان ایڈوکیٹ کامیاب ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ نے کاغذات واپس لے لیے۔