عدالت نےحکومت سےبائیکس تقسیم کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

عدالت نےحکومت سےبائیکس تقسیم کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: The court sought a detailed report on the distribution of bikes from the government

ایک نیوز:لاہورہائیکورٹ نےپنجاب حکومت سے بائیکس تقسیم کےحوالےسےتفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ نےپنجاب حکومت کو طالب علموں کو الیکٹرانک بائیکس پیر تک تقسیم کرنے سے روک دیا عدالت نے الیکڑانک بائیکس کی قرعہ اندوزی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کردی۔

جسٹس شاہد کریم نےریماکس دیتے ہوئےکہاطلباکوالیکٹرانک بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے،طالب علم لڑکیوں کےتعلیمی اداروں کےباہرجائیں گے،طلبا کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیاجائے۔
  عدالت نے کہا کہ حکومت الیکٹرانک بائیکس کی بجائے کالجز کو الیکٹرونک بسیں فراہم کرے وکیل پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ 19 ہزار پیٹرول بائیکس پورے پنجاب میں بانٹی جا رہی ہیں۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیےکہ پیر کو پیٹرول بائیکس کے معاملے کو دیکھتا ہوں، بہت ہو گیا اس ملک کے ساتھ عدالت نے پیر کوپنجاب حکومت سے پیٹرول بائیکس کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔