مار چ تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار 

مار چ تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار 
کیپشن: مار چ تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار 

ویب ڈیسک: درجہ حرارت میں اضافے سے بننے والے ریکارڈز کا سلسلہ جاری ہے اور سائنسدانوں نے مارچ کو تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دیدیا۔
یہ مسلسل 10 واں مہینہ ہے جس نے گرم ترین ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
اس سے قبل جون، جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر، دسمبر (2023 کے مہینے)، جنوری اور فروری (2024) بھی انسانی تاریخ کے گرم ترین مہینے ثابت ہوئے تھے۔
یہ بات یورپی موسمیاتی ادارے Copernicus کلائیمٹ چینج سروس (سی سی سی ایس) نے ایک رپورٹ میں بتائی۔
درجہ حرارت میں اضافے سے زمین کو قیامت خیز تباہی کا سامنا ہوگا، سائنسدانوں کا انتباہ
مارچ 2024 میں اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.68 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ ہوا۔
گزشتہ 12 ماہ کے دوران اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.58 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا جو انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔