حکومت کاشہریوں کیلئے بڑاریلیف،آٹےکی قیمت میں ریکارڈکمی

حکومت کاشہریوں کیلئے بڑاریلیف،آٹےکی قیمت میں ریکارڈکمی
کیپشن: The government has given a big relief to the citizens, a record reduction in the price of flour

ایک نیوز:پنجاب حکومت کاشہریوں کےلئے بڑاریلیف،آٹےکی قیمت میں ریکارڈکمی کردی۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب بھر میں آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی، 10 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔
وزیرخوراک بلال یاسین کاکہناہےکہ لاہور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے، فیصل آباد ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 830 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،سرگودھا ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے، ساہیوال ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے میں دستیاب ہے۔

وزیرخوراک کامزیدکہناہےکہ گجرات ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہے، ڈی جی خان ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،بہاولپور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 870 روپے میں دستیاب ہے، گوجرانوالہ ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،ملتان ڈویژن میں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے،راولپنڈی ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے۔
بلال یاسین کاکہناہےکہ آٹے کی کم قیمت پر بلاتعطل فراہمی سے غریب آدمی کا بنیادی مسئلہ حل ہوا،آٹے کی قیمت میں کمی سے روٹی اور نان کی قیمت بھی کم ہوئی،عوام تک سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔