خوشخبری: ہنڈا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

خوشخبری: ہنڈا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
کیپشن: Good news: Honda has reduced the prices of the vehicles

ایک نیوز: ٹیوٹا کے بعد ہنڈا نے بھی گاڑیوں کی قیمت میں  ایک سے 3 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کر دیا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث ہنڈا کمپنی نے سٹی کی قیمت میں ایک لاکھ سے ایک لاکھ 30ہزار روپے تک اور سوک کی قیمت میں 3 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایک سرکلر میں ہنڈا پاکستان کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی نظر ثانی شدہ ایکس فیکٹری قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

ہنڈا نےمختلف کیٹگری کی گاڑیاں سستی کر کے  گاڑیوں کی نئی قیمتوں کی لسٹ جاری کر دی۔

پاکستان میں سب سے سستی ہونڈا کار سٹی ایم ٹی 1۔2 لیٹر  (City MT 1.2L) کی نئی قیمت  1 لاکھ  روپے  کی کمی کے بعد 46 لاکھ 99 ہزار کی کر دی گئی۔ سٹی کا ٹاپ ویریئنٹ سٹی ایسپائر  سی وی ٹی ا۔5 لیٹر ( Aspire CVT 1.5L) اب 1 لاکھ 30 ہزار  روپے کی کمی کے بعد 58 لاکھ 49 ہزار روپےکی کر دی گئی۔