بشام واقعہ ملکی سلامتی  کوخراب کرنیکی سازش ہے،آئی ایس پی آر

بشام واقعہ ملکی سلامتی  کوخراب کرنیکی سازش ہے،آئی ایس پی آر
کیپشن: بشام واقعہ ملکی سلامتی  کوخراب کرنیکی سازش ہے،آئی ایس پی آر

ایک نیوز:ترجمان پاک فوج نے بشام میں چینی باشندوں پردہشتگردانہ حملے کو ملکی سلامتی کوخراب کرنے کی سازش قرار دیدیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات بزدلانہ کارروائیاں ہیں۔ گوادر،تربت اور بشام میں دہشت گرد حملے داخلی،سلامتی کی صورتحال کو خراب کرنے کی سازش ہیں۔ گوادر اور تربت میں دہشت گردوں کے حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا گیا۔بشام میں ہونیوالے حالیہ حملے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔پوری قوم چینی بھائیوں کے ساتھ ہے اور بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  دہشتگردی کے بزدلانہ حملے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کو متاثر کرنے کی بزدلانہ کوشش ہے ، اس کوشش کے لیے پاکستان کے سٹریٹجک منصوبوں اور حساس مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ دہشتگردی کی یہ بزدلانہ کاروائیاں سٹریٹجک اتحادیوں اور شراکت داروں، خاص طور پر چین کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی شعوری کوشش ہے ، بعض غیر ملکی عناصر اپنے ذاتی مفادات کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کی مدد اور اس کی حوصلہ افزائی میں ملوث ہیں۔