عاصم اظہر نے سب کو انفالو کردیا

عاصم اظہر نے سب کو انفالو کردیا
کیپشن: عاصم اظہر نے سب کو انفالو کردیا

 ویب ڈیسک:گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر کے سب کو انفالو کردیا۔
 گلوکار عاصم اظہر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر خاصے متحرک تھے اور وہ اپنی تصاویر و ویڈیوز یہاں شیئر کرتے تھے تاہم اب اچانک انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تمام مواد ڈیلیٹ کردیا۔
گلوکار کی جانب سے سب کو سوشل میڈیا ایپ سے انفالو کرنے کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی البتہ اس حوالے سے ایک بار پھر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں۔