پنجاب میں 10 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے

پنجاب میں 10 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے

ایک نیوز نیوز:  پنجاب حکومت نے 10 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئےہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق  نوٹیفیکیشن  میں کہا گیا ہے کہ سب رجسٹرار سیالکوٹ نعمان علی کو اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر بہاولپور محمد طیب کو اسسٹنٹ کمشنر جنرل بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ فیصل احمد کو اسسٹنٹ کمشنر صدر بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔  اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر صدر ملتان عامر افتخار کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ کامران ساگر کو اسسٹنٹ کمشنر صدر ملتان تعینات کر دیا گیاہے۔ 

اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن شرجیل احمد کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیاہے۔ بختیار اسماعیل کو اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن تعینات کر دیا گیا ہے۔ عبدالواسط صدیقی کو اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیروالا ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اٹک ثمن عباس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ محمد آصف نواز کو اسسٹنٹ کمشنر اٹک تعینات کر دیا گیا