چینی برآمد کرنے کی شرط ختم، پنجاب بھر کی شوگر ملوں میں کرشنگ کا آغاز

رواں سال 55 لاکھ میٹرک ٹن چینی تیار ہونے کی توقع ہے۔ 
کیپشن: رواں سال 55 لاکھ میٹرک ٹن چینی تیار ہونے کی توقع ہے۔ 

سدھیر چوہدری:  پنجاب  شوگر ملز مالکان نے دس لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی شرط سے پیچھے ہٹ کر شوگر ملوں میں آج سے کرشنگ کا حکم دےدیا ہے۔  
 رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چینی کے ذخائر ساڑھے نو میٹرک ٹن تھے جبکہ شوگر مل مالکان دس لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ رہے تھے۔    پنجاب میں 41 شوگر ملیں گنا کرش کرکے چینی تیار کریں گی۔ 
 کین کمشنر پنجاب نے  نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صوبہ بھر کے ڈی سی کو ہدایات جاری کر دی ہے۔  تمام شوگر ملیں کرشنگ شروع کر دیں ورنہ ان کو شوگر کین لاء کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 50 لاکھ روپے جرمانہ اور تین سال سزا ہو سکتی ہے۔  
محکمہ خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ کرشنگ سیزن مارچ کے آخر تک جاری رہے گا اور رواں سال 55 لاکھ میٹرک ٹن چینی تیار ہونے کی توقع ہے۔