کامیڈین بھارتی سنگھ کی طبیعت بگڑ گئی،ہسپتال داخل

کامیڈین بھارتی سنگھ کی طبیعت بگڑ گئی،ہسپتال داخل
کیپشن: Comedian Bharti Singh's condition worsened, admitted to hospital

ویب ڈیسک:معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کےگردوں میں پتھری ،اداکارہ کی سرجری کی جائےگی۔
تفصیلات کےمطابق اپنےتازہ ولاگ میں کامیڈین اداکارہ نےمداحوں کوبتایاکےپیٹ میں دردتھی جس کومیں تیزابیت سمجھ رہی تھی،لیکن میڈیکل ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ وہ پتھری ہے۔

بھارتی سنگھ کاکہناتھاکہ تکلیف ناقابل برداشت ہوگئی ہے اورمیں جو کچھ بھی کھاتی ہوں اسی وقت قےآجاتی ہے۔
ویڈیو پیغام میں بھارتی سنگھ کی حالت بہت تشویشناک تھی اور ان کی آواز بھی میں مرض کی تکلیف نمایاں تھی۔
واضح رہے کہ بھارتی سنگھ کپل شرما شو متعدد پروگراموں میں اپنی جاندار پرفارمنس دکھا چکی ہیں جبکہ وہ ’ ڈانس دیوانے4‘ کا شو بھی ہوسٹ کررہی تھیں۔